سینٹ چیئر مین انتخابات ، کیمرلگانے کے معاملے پر سات رکنی تحقیقات قائم 

0 6

کمیٹی میں ڈاکٹر سکندر میندھرو،اعظم سواتی ، رانا مقبول احمد ، طلحہ محمود ، سرفراز بگٹی ، سینیٹر ہدایت اللہ شامل  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے دوران کیمرے لگانے کے معاملے پر سات رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی اس حوالے

سے سینیٹ سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،کمیٹی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سکندر میندھرو،پی ٹی آئی کے اعظم سواتی شامل ہیں ،مسلم لیگ ن کے رانا مقبول احمد،جے یو آئی کے  طلحہ محمود بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے،بلوچستان عوامی پارٹی کے سرفراز

بگٹی،سینیٹر ہدایت اللہ بھی کمیٹی رکن ہوں گے،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر PIPSمحمد انور کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے،کمیٹی نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تاریخ کے ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کریگی،کمیٹی سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے دوران پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کریگی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.