سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی
سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیس میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی۔درخواست میں وفاقی حکومت،پرایزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ،چیئرمین سینیٹ صادق
سنجرانی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ تین مارچ دوہزار اکیس سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے ٹکٹ پر حکمران جماعت کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ بارہ مارچ کو چیئرمین سینیٹ کے
انتخابات میں حکومت نے اپنا اثرورسوخ استعمال کیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ حکومت نے پولنگ بوتھ میں غیر قانونی طور پر کیمرے لگوائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ حکومتی اقدام کے خلاف فاروق ایچ نائیک اور سعید غنی نے سیکرٹری سینیٹ کو درخواست دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ عدالت چوبیس مارچ کے ایک رکنی بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ درخوراست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کو کالعدم قرار دے۔ درخواست بیرسٹر عثمان،ملک جاوید اقبال اور فاروق ایچ نائیک کے ذریعے دائر کی گئی۔
[…] (ویب ڈیسک )چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پشتونخوا ملی […]
[…] آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے […]
[…] آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دعوت پرعرب پارلیمنٹ کے صدرعادل بن […]
[…] چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان کے علاقے خاران میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت […]