نواز شریف، مریم اور محمد صفدر کی اپیلیں مقرر کر نے کی درخوراست

0 2

نواز شریف، مریم اور محمد صفدر کی اپیلیں مقرر کر نے کی درخوراست

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلیں جلد مقرر کرنے کی درخواست پر کرمنل اپیلیں مقرر کرنے اور اپیلوں کے اسٹیٹس کی رپورٹ طلب کرلی ۔جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی ۔ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ایون فیلڈ ریفرنس ،العزیزیہ ریفرنس ،فلیگ شپ ریفرنس سماعت جلد مقرر کرنے کی درخواست دی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہاکہ رجسٹرار آفس کی رپورٹ آجائے پھر دیکھ لیتے ہیں ،عدالت نے رجسٹرار آفس سے 13 اپریل تک رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے کہاکہ رجسٹرار آفس بتائے کہ کورونا کے دوران کرمنل اپیلیں سننے کی پالیسی کیا ہے۔ عدالت نے کہاکہ رجسٹرار آفس بتائے کہ اپیلوں کا سٹیٹس کیا ہے؟۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.