عارف علوی نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کی منظوری دے دی

0 6

عارف علوی نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)صدر مملکت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کی منظوری دے دی،آرڈیننس کا اطلاق 26 مارچ سے ہوگا۔آرڈیننس کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری ختم کر دی گئی ، آر ڈیننس کے مطابق ایچ ای سی کے تمام فیصلے

وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہونگے، چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2سال کیلئے ہوگی۔ آر ڈیننس کے مطابق ممبران ایچ ای سی کی تعیناتی4سال کیلئے ہوگی، چیئرمین اور ممبران ایچ ای سی مزید ایک ٹرم بھی لے سکیں گے۔وفاقی حکومت نے سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کو 26 مارچ کو عہدے سے ہٹایا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.