اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاسی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں یہ استعفے دیں گی نہ ہی حکومت کو ان سے کوئی خطرہ ہے‘محمد سرور

0 3

لاہور(ویب ڈیسک) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاسی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں یہ استعفے دیں گی اور نہ ہی حکومت کو ان سے کوئی خطرہ ہے،حکومت سمیت تمام ادارے ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے ایک پیج پر ہیں،

ہم ملک کو آگے لیکر جانا چاہتے ہیں ،پنجاب کے تمام اضلاع میں یکساں تر قیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ،صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔وہ جمعرات کے روزلاہور سے ساہیوال روڈ کارپٹ کر نے کے 3ارب روپے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیاسے گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقعہ پر جنر ل منیجر نیشنل ہائی وے افتخار احمد ساجد ،ڈائر یکٹر نیشنل ہائی وے محمد عمران خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے رانا محمد ندیم ،چیئر مین پنجاب آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل احمد ،اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئر مین وسیم رامے اور رائے حسن نواز سمیت دیگر بھی موجو دتھے ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے اقدامات کوسراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پنجاب کے تمام جی ٹی روڈز کی تعمیر ومر مت کیلئے منصوبے پر کام کاآغاز ہوچکا ہے جبکہ سمندری سے ساہیوال 9ارب روپے کی موٹر وے کا منصوبہ بھی بنایا جارہا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.