کپتان کی نااہلیت کی وجہ سے ٹیم کارکردگی دکھانے سے قاصر ہے،مولاناحافظ حمداللہ

0 184

کپتان کی نااہلیت کی وجہ سے ٹیم کارکردگی دکھانے سے قاصر ہے،مولاناحافظ حمداللہ

کوئٹہ(ویب ڈیسک) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنماو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سابق سینیٹر حضرت مولاناحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کے فیصلے باہر سے قوم پر لاگو ہورہے ہیں آئی ایم ایف کی زیر سایہ جاری

معاشیپالیسی ملک و قوم کیلئے سود مند نہیں نااہل حکومت اپنی شرمناک کارکردگی چھپانے کیلئے وزراء کا رد وبدل کرکے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہی ہے کپتان کی نااہلیت کی وجہ سے ٹیم کارکردگی دکھانے سے قاصر ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے

گزشتہ روزکوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر جمعیت علماء اسلام اور جمیعت طلبہ اسلام کے رہنماؤں اور کارکنوں پر مشتمل مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حکمت اور بصیرت سے محروم نالائق حکمرانوں میں درست فیصلے کرنے کی صلاحیت نہیں

ان حکمرانوں کا مزید اقتدار میں رہنا ملک کے وجود کے لیے خطرناک ہے کپتان اپنی نااہلی چھپانے کیلئے نزلہ وزراء پر گرارہا ہیں مسائل کے حل کے لیے وزراء نہیں پالیسی بدلنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کے پاس کوئی مثبت پالیسی نہیں ریاست اور معیشت کے تمام فیصلے باہر سے قوم پر مسلط کیئے جارہے ہیں ان حالات میں قوم کو ملک کے وجود کو بچانے کے لئے میدان میں نکلنا پڑے گا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.