اسسٹنٹ کمشنر پشین کا مصنوعی قیمتوں پر مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کاروائی
اسسٹنٹ کمشنر پشین کا مصنوعی قیمتوں پر مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کاروائی
پشین(ویب ڈیسک )اسسٹنٹ کمشنر پشین نے شہریوں کی شکایت پر مصنوعی قیمتوں پر مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے معتددقصائیوں پر جرمانے عائد کئے، جبکہ نرخنامے کی خلاف ورزی پر آٹھ دوکانداروں کو
حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشین حضرت ولی کاکڑ لیویز فورس کے ہمراہ پشین شہر میں مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کاروائی میں آٹھ دوکانداروں کو حراست میں لیا جبکہ معتدد قصائیوں پر جرمانے بھی عائد کئے گئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پشین حضرت ولی کاکڑ نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی احکامات رد کرنیوالوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کی نشاندہی کریں مہنگائی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔