وزیراعظم کا آئندہ ڈھائی سال میں کارکردگی کی بات کرنا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے،مولانا مفتی محمد قاسم
پی ٹی آئی حکومت میں ملک مثبت تبدیلی کی بجائے مہنگائی کے سونامی کی زد میں ہے۔ جلسہ دستاربندی سے خطاب
چمن( ویب ڈیسک)شھید اسلام مولانا محمد حنیف ؒ کے جانشین اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رھنماء مولانا مفتی محمد قاسم نے جامعہ احسن العلوم کے زیراہتمام عظیم الشان جلسہ دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا آئندہ ڈھائی
سال میں کارکردگی کی بات کرنا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے،حکومت کے وعدے دعوے اعلانات قوم کے ساتھ مذاق ہیں آخر کب تک حکومت عوام کو سبز باغ دکھائے گی؟عوام کا جینا مشکل لیکن وزیراعظم قوم کو نہ گھبرانے کی تسلیاں دے رہے ہیں پی ٹی آئی حکومت میں ملک
مثبت تبدیلی کی بجائے مہنگائی کے سونامی کی زد میں ہے ملک میں مافیاز اور وزراءکے علاوہ ہر کوئی پریشان ہے رمضان کے قریب آتے ہی ذخیرہ اندوزوں نے عوام کا خون نچوڑنا شروع کردیا ہےجتنی بار وزیراعظم نے نوٹس لیا اتنی دفعہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
حکومت حالات کی تبدیلی کی بجائے صرف سرکاری افسروں اور وزراءکی تبدیلی کو کارنامہ سمجھتی ہے انھوں نے کہا کہ ھمیں بتایا جائے آج تک انہوں نے ایک بھی وعدہ پورا کیا ہو جو انہوں نے قوم کے ساتھ کیا اور پورا کیا ہولہٰذا ھم کہتے ہیں کہ یہ تحریک انصاف پارٹی نہیں
بلکہ تھوک چاٹ پارٹی ہے وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد اراکین اسمبلی یہ بکاؤ مال ہے آج اُس کو ملا کر حکومت بنا رہے ہیں پرویز الٰہی پنجاب کا بڑا ڈاکو MQMفاششسٹ تھی پرویز مشرف کی مارشلاء کی حمایت آج یہ سب کچھ بھول کر کہتا ہے میں تبدیلی لیکر آیا ہوں
[…] آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیاست میں اپوزیشن کے کردار پر بالی […]