عمران اب بھی عہدے سے مستعفی ہو جائیں ، احسن اقبال

2 381

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران اب بھی عہدے سے مستعفی ہو جائیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان اب بھی اپنے عہدے مستعفی ہو جائیں ،ورنہ وہ اسمبلی کے ذریعے برطرف ہونیوالے ملک کے پہلے وزیراعظم ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ ہٹ دھڑمی، ضد، انا پرستی کی سیاست نے پی ٹی آئی کا بہت نقصان کر دیا ہے ،پی ٹی آئی نے اگر استعفے دئیے تو ہم اسے ویلکم کرینگے ،جہاں جہاں سے استعفے دینگے وہاں وہاں

 

ضمنی الیکشن ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان میں رتی برابر بھی رول آف لا اور میچورٹی کی رمک ہے تو فیصلہ کو قبول کریں ،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر استعفیٰ دیتے ہیں تو اس سے اچھی بات کوئی نہیں ، انہوںنے کہاکہ پینل آف چیئرمین کے ذریعے اسمبلی کی کارووائی آگے بڑھائی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی کے ذریعے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروایا جائیگا ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی سیاسی جماعت کی جیت نہیں ہے ،سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور جمہوریت کی جیت ہے ،دعا کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی قیادت اب میچورٹی کا مظاہرہ کرے گی ۔انہوںنے کہاکہ اگر پی ٹی آئی محاذ آرائی کو طول دے گی تو اسکا اپنا سیاسی نقصان ہوگا ،پی ٹی آئی معاشی بحران ورثہ میں چھوڑ کر جا رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں ملکر پاکستان کی معیشت کی بحالی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ،نئی حکومت ملک میں زیادہ سے زیادہ اتفاق راے پیدا کرے گی ،الیکٹرول ریفارمز کو جلد مکمل کیا جاے گا ،پی ٹی آئی کی رکاوٹ ڈالنے سے اب یہ سفر نہیں رکے گا۔

You might also like
2 Comments
  1. […] احسن اقبال نے اسد عمر کو الوداعی ڈنر پر مدعو کر لیا […]

  2. […] نارووال اسپورٹس سٹی کو کو چار ماہ میں چالو کر کے دکھائیں گے ،احسن اقبال […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.