کوئٹہ کے شاہراہ اقبال اور لیاقت بازار کو نو پارکنگ زون قرار دے دیا گیا
کوئٹہ کے شاہراہ اقبال اور لیاقت بازار کو نو پارکنگ زون قرار دے دیا گیا
کمشنر کوئٹہ ڈویژن/چیئرمین آر ٹی اے کی ہدایت پر شاہراہ اقبال اور لیاقت بازار کو نو پارکنگ زون قرار دیکر ہر قسم کی پارکنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے اس سلسلے میں ان شاہراہوں پر گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں،سائیکلوں اور ہاتھ ریڑھیوں پر کھڑی کرنے کی قطعا اجازت نہیں۔خلاف ورزی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ ،ٹریفک پولیس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو سخت سے کارروائی کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔یہ فیصلہ ٹریفک جام اور رش کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیا گیا۔