تمام دینی مدارس کو وزارت تعلیم میں اندراج کرانا ہوگا، شفقت محمود
اسلام آباد ووزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تمام دینی مدارس اور یونیورسٹیوں کو وزارت تعلیم میں اندراج کرانا ہوگا، طلبا کو تکنیکی اور ووکیشنل تعلیم کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وزارت تعلیم اپنے علاقائی دفاتر کھولے گی اور تمام مدارس کا ریکارڈ اور اعداد وشمار مرتب کرے گی۔شفقت محمود نے کہا کہ وزارت میں رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کو بند کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مدارس کا معیار بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبا کو تکنیکی اور ووکیشنل تعلیم کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔