ملک ایڈہاک بنیادوں پر چلایا جا رہاہے، حکومت ہر روز نت نئے تجربات کر رہی ہے ، سینیٹر رحمن ملک

0 197

اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ ملک ایڈہاک بنیادوں پر چلایا جا رہاہے حکومت ہر روز نت نئے تجربات کر رہی ہے ، نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرناقابل افسوس ہے علاج کہاں سے کرایا جائے یہ ان کا حق ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روزپارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو یک لخت کرکے پنچائیتی نظام کا تجربہ حکومت کرنے جا رہی ہے ملک ایڈیا ازم کی بنیاد پر چلایا جا رہاہے ۔یہی نظام چھ ماہ بعد بیٹھ جائے گا بہتر یہی ہے کہ حکموت اپوزیشن کے ساتھ ملکر کوئی نظام لائے اس سلسلے میںپارلیمنٹ کو اعتماد میں لیاجائے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے ساتھ صحت کے مسائل لاحق ہیں اور ان کی بیماری پر سیاست کرنا قابل افسوس ہے علاج کہاں سے کرانا ہے یہ ان کا حق ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.