بابراعظم کی ناکامی کی وجہ زیادہ دیر ڈریسنگ روم میں انتظار کرنا ہے، شعیب اختر
ٹاپ آرڈر کی اچھی بلے بازی کے باعث بابر کو انتظار کرنا پڑا جو کسی صورت اچھا نہیں ہوتا، سابق سپیڈ سٹار
بابراعظم کی ناکامی کی وجہ زیادہ دیر ڈریسنگ روم میں انتظار کرنا ہے، شعیب اختر
لاہور(صحافت ڈیسک ) سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے زمبابوے کے خلاف جاری دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوران کپتان بابراعظم کی ناکامی کی وجہ بتا دی ۔بابراعظم پہلے ٹیسٹ میں صفر کی خفت سے دوچار ہوئے تھے جب کہ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف دو رنز بناسکے
ٓ شعیب اختر کا خیال ہے کہ بابر کی ناکامی کی وجہ پاکستانی ٹاپ آرڈر کی اچھی بلے بازی ہے۔شعیب اختر نے پی ٹی وی سپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریشان کن نقطہ پھر سے بابراعظم ہے
کیونکہ وہ رنز نہیں بنا رہے ہیں۔ زمبابوے کی ٹیم کے خلاف انہیں اپنی باری کا انتظار کرنا پڑا کیونکہ پہلے اوپنر اور پھر اظہر علی نے لمبی اننگز کھیلی، بابر کو اپنے پیڈ پہننا پڑے اور اس وقت کے لئے تیار رہنا پڑا جو ٹیسٹ کرکٹ کا بہترین اور بدترین حصہ ہے۔آپ کو بیٹھ کر دھیان کے ساتھ دیکھنا ہوگا اور آپ زیادہ سے زیادہ بات نہیں کرسکتے ہیں۔
لہذا بنیادی طور پر آپ قرنطینہ کے اندر ایک اور قرنطینہ میں ہوتے ہیں ۔ اس سیریز کے دوران بابر کو کم سے کم 300 سے 400 رنز بنانے چاہئے تھے۔ شعیب اختر نے کہا کہ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آپ رنز نہیں بناسکتے ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ بابر اپنی پوری کوشش کر رہا ہے، ہم ان سے بہت توقع کرتے ہیں لہذا ہمیں مثبت رہنے کی کوشش کرنی چاہئے۔