خود کو منوانے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں:ٹیپو شریف
خود کو منوانے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں:ٹیپو شریف
کراچی (ویب ڈیسک) اداکار ٹیپو شریف نے کہا کہ فنکار کو اپنے آپ کو منوانے کیلئے مشکل ترین فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں ، بطور موسیقار و گلوکار اپنے آپ کو منوانے کے بعد گائیکی کے ساتھ اد اکاری ایک
مشکل امر ہے۔ اپنے آپ کو منوانے کے لئے ماڈلنگ کے ساتھ پرفارمنگ آرٹ کو بھی ترجیح دے رہا ہوں۔ ٹی وی سیریلز میں میری پرفارمنس ناظرین پسند کررہے ہیں۔ سیریل سنگ مرمر میں میری کردارنگاری کو
خوب سراہا گیا جس بنا پر ایوارڈ کا حق دار بھی ٹھہرا۔ منفرد اور اچھے کرداروں کیلئے فنکار انتظار کرے تو کوئی برائی نہیں۔ ٹی وی ڈراموں کے علاوہ کئی ایک فلموں میں آفرز مل چکی ہے لیکن ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات نے روکا ہوا ہے۔