سونے سے پہلے کیا کھائیں جو سخت گرمی میں سکون کی نیند آئے؟
سونے سے پہلے کیا کھائیں جو سخت گرمی میں سکون کی نیند آئے؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ ویسے تو سوتے وقت انسان کے جسم کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے لیکن زیادہ گرمی میں ارد گرد کا درجہ حرارت زیادہ ہونے پر گرمی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔پاکستان سمیت دنیا کے کئی علاقوں میں موسمِ گرما کا آغاز ہوچکا ہے اور گرمیوں میں پوری نیند لینا ایک اہم مسئلہ ہے،
گرمی ناصرف دن کے وقت پریشان کرتی ہے بلکہ اکثر رات کے اوقات میں سونے میں مشکلات پیش آتی ہیں اور انسان کروٹیں بدلتا رہ جاتا ہے۔تاہم اچھی اور بھرپور نیند کے لیے ہماری خوراک اہم کردار ادا کرتی ہے جس سے بہت سے لوگ لاعلم ہیں،گرمیوں میں ماہرین ہلکی اور ایسی غذائیں کھانے کا مشورہ دیتے ہیں جو جسم کو ہائیڈریٹ رکھیں اور پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔
وہ عام علامات جو نیند کی کمی ظاہر کرتی ہیں
مرچ مصالحے والی چیزیں نہ کھائیں:
کھانوں میں مرچیں اور بہت سے مصالحے ہمارے ہاضمے کے نظام کے لیے سخت نقصان دہ ہیں کیونکہ اس سے تیزابیت، قبض جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے، جب کہ نیند ٹھیک سے نہ آنے کی ایک وجہ نظامِ ہاضمہ بھی ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ مصالحہ جات جسم کے درجہ حرارت کو بڑھا دیتے ہیں۔
ہربل چائے یا گرم دودھ پئیں:
ماہرین کے مطابق سونے سے قبل اگر گرم دودھ یا ہربل چائے پی لی جائے تو یہ جسم کو سکون پہنچاتی ہے اور اس سے اچھی نیند بھی آجاتی ہے۔خیال رکھیں کہ سونے سے قبل چائے یا کافی نہ پئیں کیونکہ کیفین نیند بھگانے کے لیے اچھی ہے لہٰذا گرمیوں میں سونے سے پہلے چائے یا کافی کے استعمال سے گریز کریں۔ہربل چائے کے لیے آپ سونف، زیرے، دار چینی اور الائچی سے بنے قہوے کا استعمال کرسکتے ہیں، یہ تمام اچھی نیند کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
شہد یا کیلے کا استعمال:
شہد کھانا انسان کے اندر سکون پیدا کرنے جیسا ہے کیونکہ اس سے دماغ کو سکون پہنچتا ہے، اور دماغ پرسکون ہوگا تو نیند اچھی آئے گی۔اس کے علاوہ کیلے میں میگنیشیم کا خزانہ پوشیدہ ہے، تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ میگنیشیم ذہنی تناو¿ یعنی ٹینشن کو ختم کرتا ہے۔
رات کو کھانے کے بعد میٹھا نہ کھائیں:
پاکستانی کلچر میں یہ عام ہے کہ کھانے کے بعد کچھ میٹھا چاہیے ہوتا ہے، لیکن گرمیوں میں رات کے کھانے کے بعد میٹھا کھانا نیند متاثر کرسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹھا جسم میں انسولین کے لیول کو متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے نیند نہیں آتی۔
[…] سونے سے پہلے کیا کھائیں جو سخت گرمی میں سکون کی نیند آئ… […]
[…] سونے سے پہلے کیا کھائیں جو سخت گرمی میں سکون کی نیند آئ… […]