دن دیہاڑے عوام کو موٹرسائیکل، موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کیا جارہا ہے،کاشف حیدری

0 101

بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء کاشف حیدری نے بائی پاس روڈ سے منسلک کرخسہ پارک اور گردونواح میں چوری ڈکیتی اور بدامنی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن دیہاڑے عوام کو موٹرسائیکل، موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کیا جارہا، قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈاکوؤں کو قابو کرنے میں بے بس نظر آرہی ہے، امن و امان قائم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں کیلئے کرخسہ پارک واحد سرکاری پارک ہے جہاں شہر کے دور دراز علاقوں سے شہری تفریح اور پکنک کے غرض سے کرخسہ پارک کا رخ کرتے ہے مگر آۓ روز بائی پاس روڈ سے منسلک کرخسہ پارک اور گردونواح میں عوام کو موٹرسائیکل، موبائل، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کیا جارہا ہیں جو کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، انہوں نے کہا کہ بائی پاس روڈ سے منسلک کرخسہ پارک اور گردونواح سے آئے روز اسلحے کے زور پر ڈکیتی اور چوری کے واقعات رپورٹ ہورہی ہے مگر ڈکیتوں کی گرفتاری تاحال عدم گرفتاری سوالیہ نشان اور قابل مذمت ہے، انہوں نے چوری اور ڈکیتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کرخسہ پارک اور گردونواح کے ڈکیتیوں میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.