بہت جلد ضلع میرپورخاص میں تنظیم سازی کی جائے گی ، حاجی محمد جمالی

0 118

میرواہ گورچانی(نمائندہ خصوصی ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ہیومن رائٹس فورم آف پاکستان کے مرکزی نائب حاجی محمد جمالی نوجوان صحافی محمد سلیم مغل کی خصوصی دعوت پر ان کی رہائش گاہ میرواہ گورچانی پہنچنے -اس موقع پر ان کے ہمراہ،جوائنٹ سیکرٹری سندھ شوکت علی مغل ،گل محمد سومرو ،ممتاز سومرو ،حسین جمالی،شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے صدر محمد اسماعیل خلجی،رانا شہزاد سلیم ،راؤ عادل اور دیگر بھی موجود تھے- ہیومن رائٹس فورم آف پاکستان کے مرکزی نائب صدر حاجی محمد جمالی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیومین رائٹس فورم آف پاکستان پورے سندھ میں جزبہ خدمت کے تحت کام کر رہے ہیں بہت جلد ضلع میرپورخاص میں بھی تنظیم سازی کی جائے گی- اس موقع پر انہوں نے نوجوان صحافی محمد سلیم مغل کو ہیومن رائٹس فورم آف پاکستان تعلقہ شجاع آباد کا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کیا اور ہدایت کی کہ جلد ہی باہمی مشاورت سے تعلقہ شجاع آباد کی باڈی تشکیل دے کر کام کا آغاز کیا جائے –

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.