بھارت کے حملے، پاکستان کا منہ توڑ جواب: ٹرمپ نے ثالثی کا عندیہ دے دیا

0 99

بھارت کے حملے، پاکستان کا منہ توڑ جواب: ٹرمپ نے ثالثی کا عندیہ دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تنازع کم کرنے میں ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے سربراہان کو بخوبی جانتے ہیں اور ان کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں ترک کرکے مذاکرات کی راہ اپنانی چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے ساتھ حساب برابر کر لیا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اس تنازع کو ختم کریں۔ میں اس مسئلے کو حل کرنے میں ہر ممکن مدد دینے کو تیار ہوں۔”

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اور 6 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 مختلف مقامات پر 24 حملے کیے، جن میں 4 مساجد کو نشانہ بنایا گیا اور خواتین و بچوں سمیت 31 شہری شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوئے۔

پاکستان نے اس حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے اور 7 ڈرون مار گرائے، جبکہ لائن آف کنٹرول اور بریگیڈ ہیڈکوارٹرز پر دشمن کی کئی پوسٹیں تباہ کر دیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.