بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 افراد جان کی بازی ہار گئے
بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 افراد جان کی بازی ہار گئے
نئی دہلی: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا کہ پرواز کے دوران اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث وہ زمین پر آ گرا۔ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں کل 7 افراد سوار تھے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔