بیدار شعور
میری فوج ہے وہ فوج کہ جس فوج کے آگے
ٹھہرا ہے نہ ٹھہرے گا باطل کا سفینہ
گمنام شہیدوں کا لہو پوچھ رہا ہے
اور چاہیے کیا قوم کو اس جان سے آگے
یہ خون پلاتے ہیں باڈر کی زمیں کو
کھلتے ہیں گلستان و چمن میرے جہاں کے
میری فوج ادا کرتی ہے سنتِ شبیر(ر،ع)
سر جھکتا نہیں قوم کا فرعون کے آگے
میری فوج ہے وہ فوج کہ جس فوج کے آگے
ٹھہرا ہے نہ ٹھہرے گا باطل کا سفینہ
میری قوم کو یہ میڈیا جتنا بھی پڑھائے
چلتی نہیں کوئی سازش مارخور کے آگے
میری فوج سلامت ہے تو سلامت ہے میرا ملک
مجھ کو نہیں جچتا کوئی میری فوج کے آگے
یہاں پاک وطن، پاک فوج، پاک ہے نیشن
اس فوج کے دم سے ہیں ہم دنیا سے آگے
میرے حکمران بھی ہیں اچھے، اچھوں سے ہیں اچھے
ان کو بھی کچھ عزیز نہیں میری فوج سے آگے
ہر توڑ ناکام ہوگی منافق کی پالیسی
ہم تکتے نہیں غیر کو اس فوج کے آگے
لاتا نہیں سلطان خاطر میں کسی کو
صرف لفظ نہیں،جان قربان ہے اس فوج کے آگے
میری فوج ہے وہ فوج کہ جس فوج کے آگے
ٹھہرا ہے نہ ٹھہرے گا باطل کا سفینہ
گمنام شہیدوں کا لہو پوچھ رہا ہے
اور چاہیے کیا قوم کو اس جان کے آگے
سعد سلطان
بیدار سپاہی زندہ باد
پاک فوج زندہ باد
پاکستان پائندہ باد