کوئٹہ  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وندر میں ڈیم آرسی ڈی شاہراہ کی دو رویہ تعمیر ،لینڈنگ جیٹیوں کی تعمیر اور شوشل پروٹیکشن کارڈ کے اجرا کا اعلان کر دیا

0 178

کوئٹہ  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وندر میں ڈیم آرسی ڈی شاہراہ کی دو رویہ تعمیر ،لینڈنگ جیٹیوں کی تعمیر اور شوشل پروٹیکشن کارڈ کے اجرا کا اعلان کر دیا ۔وزیر اعلی بلوچستان جام میر کمال خان نے وندر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت بلوچستان کے عوام کی خوشحالی کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں آچکا ہے جس سے صوبے میں ناقص اور مضر صحت اشیا خوردونوش تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں سے عوام کو نجات حاصل ہوگی جبکہ وفاقی خکومت نے وندر ڈیم کی منظوری دے دی ہے جس سے کاشتکار اپنی زمینیں آباد کرسکیں گے اور ہزاروں ایکڑ اراضی قابل کاشت بنائی جاسکے گی انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں صوبے میں ماہی گیری کے فروغ کی خاطر آٹھ لینڈنگ جیٹیاں تعمیر کی جائیں گی جبکہ صوبے کے ماہی گیروں کے لئے گرین بوٹ اسکیم بھی متعارف کروائی جارہی ہے علاوہ ازیں صوبے کے ماہی گیروں کے لئے ایک ٹرسٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے اور ماہی گیروں کے لئے کو آپریٹو سوسائٹی بھی بنائی جا رہی ہے جس میں گوادر اور لسبیلہ کے ماہی گیروں کو نمائندگی دی جائے گی انہوں نے کہا کہ کراچی کوئٹہ شاہراہ کو دو رویہ کرنے کی منظوری وفاقی حکومت نے دے دی ہے اور بہت جلد اس کی تعمیر کا آغاز لسبیلہ اور کوئٹہ دونوں جانب سے شروع ہو جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک سے خائف نہیں نہ جانے کیوں سردار اختر مینگل نالاں نالاں سے ہیں اس طرح کی کوششیں کافی عرصے سے جاری ہیں جو کسی مخصوص ایجنڈے کے تحت ہیں لیکن حکومت مضبوط ہے اور ہم عوام اور بلوچستان کی خوشحالی کے ایجنڈے پر نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں نیا لیبر ایکٹ لا رہے ہیں اور حب میں ایک اور صنعتی زون بھی قائم کیا جا رہا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.