کوئٹہ صوبائی وزیر خزانہ و اطلاعات میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ
کوئٹہ صوبائی وزیر خزانہ و اطلاعات میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ اسمبلی اجلاس کے لیئے اپوزیشن کی ریکوزیشن معمول کی کارروائی ہے لیکن چند مسترد عناصر اپنی سیاسی بقا کے لیئے اس سے غلط رنگ دے رہے ہیں اپنے ایک ٹوئیٹ میں صوباء وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعلء جام کمال خان کو پانچ سال کا مینڈیٹ حاصل ہے جس میں کوء سیاسی نقب نہیں لگا سکتا۔بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتیں بلوچستان کے بہتر مسقبل کے لئئے جام کمال خان کی قیادت میں متحد ہیں دریں اثنا رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید بلوچ نے بھی اپنے ٹوئیٹ میں وزیراعلیٰ کے خلاف کسی قسم کی تحریک کو مسترد کرتے ہوئے منفی پروپیگنڈے کی مذمت کی ہے۔