کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ

0 3

کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن مخلوط صوبائی حکومت کے متعلق جو بھی رائے رکھے، اس کا حق ہے مگر بلوچستان اسمبلی کے ریکوزٹ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی ذکر نہیں، کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ کی جلد تکمیل اور کاونٹر ٹیریرزم ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ کار میں مزید وسعت لائینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدالفطر کے پہلے دن نماز عید کی ادائیگی کے بعد انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کے ہمراہ پولیس لائن کوئٹہ میں یاد گار شہدا پر حاضری دینے اور شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شہدا کی قبروں پر پھول چڑھائے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر اعلی جام کمال خان عالیانی نے کہا کہ بلوچستان میں امن فورسز کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ حالیہ دنوں میں قیام امن کے لئے مفید اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ متعدد ہائی پروفائل گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں جبکہ کوئٹہ سیف سٹی اور سی ٹی ڈی کو وسعت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پولیس افسران اور جوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ جام کمال عالیانی نے کہا کہ اپوزیشن صوبائی حکومت کے متعلق جو بھی رائے رکھے، اس کا حق ہے مگر ریکوزٹ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی ذکر نہیں، دریں اثنا وزیرِ اعلی بلوچستان جام کمال خان نے سنڈیمن صوبائی ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر ایم ایس سنڈیمن ہسپتال ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نیوزیر اعلی کا استقبال کیا۔جام کمال خان عالیانی نے میڈیسن وارڈ کا دورہ کیا اور وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت کی۔وزیرِ اعلی نے مریضوں کو عید کی مبارک پیش کرتے ہوئے ان میں پھول اور عیدی تقسیم کی،وزیراعلی بلوچستان نے ٹراما سینٹر سنڈیمن صوبائی ہسپتال کوئٹہ میں بھی مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں کو پھول اور عیدی دی۔وزیراعلی نے مریضوں کے عزیز و اقارب سے بھی بات چیت کی اور ان سے علاج کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا جام کمال خان عالیانی نے ایم ایس کو مریضوں کے علاج و معا لجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔۔وزیراعلی نے سول اسپتال میں مریضوں کی عیادت کرنے کے بعد ان میں تحائف اور عیدی تقسیم کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.