کوئٹہ پارلیمانی سیکرٹری برائے اربن پلاننگ وکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بشری رند نے عیدالفطر کے پہلے روز کوئٹہ میں ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا،
کوئٹہ پارلیمانی سیکرٹری برائے اربن پلاننگ وکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بشری رند نے عیدالفطر کے پہلے روز کوئٹہ میں ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا، بشری رند نے ایس او ایس ویلج میں زیر کفالت بچوں اور بچیوں میں عید کے تحائف اور عیدی تقسیم کیا۔۔ بشری رند نے ایس او ایس ویلیج میں بچوں اوربچیوں کیلئے فراہم کی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے بچوں اور بچیوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور ان سے شفقت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بشری رند کا کہنا تھا کہ ایس او ایس ویلیج میں زیر کفالت بچے و بچیاں خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ ان کا ہر طرح سے خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، میں عید کے روز ان افراد کو خوشیوں میں شریک کرنے آئی ہوںانہوں نے کہا کہ عید کے روز مجھے یہاں آ کر بے حد خوشی ہوئی۔ بے سہارا بچوں کی کردارسازی ایک قومی فریضہ ہے۔ ہم سب کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ ایس او ایس ویلج بے آسرا، نادار بچوں اور بچیوں کی کفالت کر کے اہم فریضہ سرانجام دے رہا ہے- نادار اور بے آسرا بچوں اور بچیوں کو خوشیوں میں شریک کرنا ہماری قومی اور مذہبی ذمہ داری ہے۔محترمہ خورشید روشن بروچہ کی سربراہی میں ایس او ایس ویلج بے آسرا بچوں اور بچیوں کو معاشرے کا معزز شہری بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہاں بے آسرا بچوں اوربچیوں کو زندگی کی بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ وہ معاشرے میں اپنا ایک مقام حاصل کرسکیں۔ بشری’ رند نے ادارے کے معیار اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں ویلج کا دورہ کر کے خوشی اور خوشگوار حیرت ہوئی ہے کہ کوئٹہ میں بھی اس قسم کے معیاری ادارے موجود ہیں جو نیکی کے کام میں آگے آگے ہیں اور بے سہارا بچوں کو بہترین رہائشی سہولتیں اور معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں جبکہ مخیر اور صاحب ثروت افراد اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں بعدازاں محترمہ بشری’ رند نے بچوں میں عیدی اور تحائف بھی تقسیم کی۔
[…] (ویب ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں […]