زیارت  بلوچستان کے سیاحتی علاقے وادی زیارت میں کراچی سے پکنک منانے کیلئے آنے والی فیملی کی گاڑی میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق

0 6

زیارت  بلوچستان کے سیاحتی علاقے وادی زیارت میں کراچی سے پکنک منانے کیلئے آنے والی فیملی کی گاڑی میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی ہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ زیارت میں زیروپوائنٹ کے قریب پیش آیا جہاں رینٹ پر لی گئی گاڑی میں سی این جی سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، گاڑی میں 2 خواتین سمیت 4 افراد سوار تھے ۔دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 خواتین سمیت 3 افراد دم توڑ گئے جن کی شناخت شبیر عباس ،شبیر زین اللہ اور بی بی خدیجہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک زخمی ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق کراچی سے ہے جو پکنک منانے کے لیے کوئٹہ سے زیارت پہنچے تھے جب کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر زیارت میجر کبیر زرکون کاکہناہے کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والی خاتون بھی چل بسی اس طرح جاںبحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی جاںبحق اور زخمی ہونے والے سیاحوں کا تعلق کراچی سے ہے جاںبحق ہونے والے سیاح عید گزارنے زیارت آئے تھے ،واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.