معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ڈاکٹر انور سجاد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

0 164

اسلام آباد وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈاکٹر انور سجاد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان علم و ادب کے میدان میں ایک درخشندہ ستارے سے محروم ہوگیا۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ لکھنے کا منفرد انداز ان کی شخصیت کا خاصہ تھا، افسانہ ہو یا ناول، ہر تخلیق میں وہ الگ نظر آئیان کی ادبی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.