گریٹا تھون برگ کے لیے گلوبل ہیومن رائٹس ایوارڈ

0 161

اسٹا ک ہو م سویڈن کی ٹین ایجر گریٹا تھون برگ کو ماحول دوستی کے تحریک کو فعال کرنے اور لاکھوں طلبہ کو اس مقصد کے لیے متحرک کرنے کے اعزاز میں گلوبل ہیومن رائٹس ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ان کی تحریک فرائیڈیز فار فیوچر کو بھی دیا گیا۔ تفصیلات کے مطا بق سولہ سالہ تھون برگ نے اپنی تحریک کی ابتدا گزشتہ برس ملکی پارلیمنٹ کے باہرایک شبینہ دعائیہ تقریب سے کی تھی۔ اب یہ تحریک برازیل، یوگنڈا اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک میں پھیل چکی ہے۔ تھون برگ اور ان کی عالمی تحریک فرائیڈیز فار فیوچر کو ایمنسٹی انٹرنیشنل کا سفیر برائے ضمیر ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں نیلسن منڈیلا اور ملالہ یوسف زئی بھی شامل ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.