ویرات اور روہت ایک بار پھر تمہارا شکار ہوں گے، اسد عمر نے عامر کی ہمت بڑھا دی

0 3

اسلام آباد/لندن پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما ورلڈکپ کے دوران ایک بار پھر تمہارا شکار ہوں۔سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالم اسلام کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمانوں کو عید مبارک ہو، اللہ تعالی سب کی رمضان کی عبادت قبول کرے اور پاکستان کرکٹ ٹیم سے خصوصی درخواست ہے کہ اس خوشی کے ماحول کو کم سے کم چند دن ایسا ہی رہنے دیں۔ تمام مسلمانوں کو عید مبارک. اللہ سب کی رمضان کی عبادت قبول کرے،اور پاکستان کرکٹ ٹیم سے خصوصی درخواست کے اس خوشی کے ماحول کو کم سے کم چند دن ایسا ہی رہنے دے۔اسد عمر کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ جی سر بالکل، انشااللہ ہم پوری کوشش کریں گے، آپ لوگ بھی ایسے کام کرنا کہ پورا پاکستان ہمیشہ خوش رہے۔محمد عامر کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ بڑے کھلاڑی بڑے اسٹیج پر پرفارم کرتے ہیں، انشااللہ تم ایک بار پھراس ٹورنامنٹ میں اپنی کلاس ثابت کروگے، جیسے کہ کہا جاتا ہے کہ فارم میں ہونا عارضی جب کہ کلاس میں ہونا مستقل اور پائیدار ہوتا ہے، اور بھارت کے ساتھ میچ میں ویرات کوہلی اورروہت شرما کی وکٹیں تمہاری ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.