ہانیہ عامر کا ہنستا مسکراتا نیا دن
ہانیہ عامر کا ہنستا مسکراتا نیا دن
کراچی (ویب ڈیسک)نامناسب ویڈیوز کے سبب سوشل میڈیا ٹرینڈز میں سرفہرست رہنے والی ہانیہ عامر نے اپنی ہنستی مسکراتی نئی تصویر شیئر کردی۔اداکارہ نے اپنی ایک دلکش تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بناتے ہوئے لکھا کہ ’ایک اور خوبصورت دن۔ہ
انیہ عامر آج کل ایک نامناسب ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں تھیں، جس پر ان کے سابق بوائے فرینڈ عاصم اظہر نے مبہم ٹوئٹ کر کے اسے مزید متنازع بنادیا تھا۔تاہم گزشتہ روز ہانیہ عامر نے ایک پوسٹ میں یہ واضح کیا کہ معافی مانگنے میں کوئی قباحت نہیں لہذا اگر انہوں نے کبھی کسی کا دل دکھایا ہو تو وہ تہہ دل سے معذرت خواہ ہیں۔