صوبے میں کرونا وائرس سے بچاو کی ویکسی نیشن مہم کو تیز کر دیا گیا ہے، لیاقت شاہوانی
صوبے میں کرونا وائرس سے بچاو کی ویکسی نیشن مہم کو تیز کر دیا گیا ہے، لیاقت شاہوانی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا صوبے میں کرونا وائرس سے بچاو کی ویکسی نیشن مہم کو تیز کر دیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے صوبائی ٹاسک فورس بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ موجودہ حکومت ٹیسٹنگ کیپسٹی بڑھانے کے لئے بھی ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ایک مہلک وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے صوبائی حکومت اس کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے
۔ مگر اس ضمن میں عوام کو بھی سماجی فاصلے اور فیس ماسک کے استعمال سمت تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہلک وائرس سے یقینی تحفظ کے لیے تمام باشعور عوام صوبائی حکومت کے ساتھ اس حوالے سے تعاون کریں۔انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت کو دیکھتے ہوئے عوام اپنے اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انھوں نے کہا کہ
صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ہر وہ ممکن اقدامات کئے جائیں جن کی بدولت وائرس صوبے میں وبائی صورت اختیار نہ کر سکے ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ ہمارے شعبہ صحت پہ اتنا بوجھ نہ پڑے کہ نظام صحت بیٹھ جائے۔اس لیے عوام کو چاہیے کہ کورونا وائرس کو سنجیدہ لیتے ہوئے احتیاط تدابیر پر بھی عمل درآمد کریں اور صوبائی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ویکسین مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اور اس حوالے سے بے بنیاد اور غیر منطقی افواہوں پر کان نہ دھریں۔