یوٹیوبرز پر ٹیکس عائد؟ حکومت کا موقف سامنے آ گیا

1 173

یوٹیوبرز پر ٹیکس عائد؟ حکومت کا موقف سامنے آ گیا

 

حکومت نے یوٹیوبرز پر ٹیکس عائد کرنے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہےکہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

وفاقی وزراء نے بتایا کہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ لوگوں کی معاونت کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے تا کہ ان کیلئے وسائل کو مزید وسعت مل سکے۔

میڈیا نمائندوں کیساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ایسی افواہوں کی تردید کی جس میں کہا جارہا تھاکہ حکومت اب یوٹیوبرز پر بھی ٹیکس لگانے جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں اور نہ ہی حکومت کا کوئی ایسا ارادہ ہے، اگر مستقبل میں کوئی ایسی تجویز سامنے آئی تو بھی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل اپنایاجائے گا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے میں تاخیر کی وجہ بتا دی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.