بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی کونسل کا اجلاس 14جون کو طلب کیا جائے گا ، منظور احمد کاکڑ
بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی کونسل کا اجلاس 14جون کو طلب کیا جائے گا ، منظور احمد کاکڑ
کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہاہے کہ 14جون کو بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی کونسل کے اجلاس میں مرکزی عہدیداروں کا چنا عمل میں لایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہو ںنے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی کونسل کا اجلاس
14جون کو طلب کیا جائے گا جس میں مرکزی عہدیداروں کا چنا کیا جائے گاانہوں نے بتایا کہ 13جون کو بلدیاتی انتخابات میں آزاد حیثیت سے صوبے کے مختلف علاقوں سے کامیاب ہونے والے بلدیاتی نمائندے بلوچستان عوامی پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔ اس سلسلے میں 13جون کو ایک گرینڈشمولیتی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔