وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، قمر زمان کائرہ

0 401

وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، انہوں نے ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان کونسل کے ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج اسلام آباد میں مشیر امور کشمیر سے ملاقات کی، ملاقات میں گلگت بلتستان کونسل کے جوائنٹ سیکریٹری و دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی، ملاقات میں گلگت بلتستان کونسل کی موجودہ ذمہ داریوں کے علاہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی عمل اور عوام کے مسائل سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی، اس موقع پر گلگت بلتستان کونسل کے ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے ان سے توقع رکھتے ہیں جبکہ گلگت بلتستان کونسل کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے وہ عوام کی خاص خدمت کرنے سے قاصر ہیں، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام عبوری صوبے کے قیام کی شدید خواہش رکھتے ہیں لیکن جب تک عبوری صوبے کا قیام عمل میں نہیں آتا تب تک گلگت بلتستان کونسل کے اختیارات کو واضح کر کے عوام کے مسائل حل کیے جائیں، اس موقع پر مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کہاکہ 2018, 2019کے آرڈرز اور عبوری صوبے کے قیام کے لیے ہونے والی پیش رفت سے گلگت بلتستان کونسل ایک بے یقینی کی کیفیت سے دوچار ہے، انہوں نے کہا کہ اس بے یقینی کی کیفیت کی وجہ سے گورننس کے معاملات بھی پیچیدہ ہیں جن کو درست کرنے کے لیے کسی لائحہ عمل کو تشکیل دینا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ اس ضمن وہ جلد گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت، وزارت قانون اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے کوئی حکمت عملی ترتیب دینے کی کوشش کریں گے، قمر زمان کائرہ نے واضح کیا کہ ماضی میں بھی ان کی حکومت نے ہی 2009 کے آرڈر کی شکل میں گلگت بلتستان کے عوام کو اختیارات دیے تھے اور وہ گلگت بلتستان کو اختیارات دینے میں معاون تو ثابت ہو سکتے ہیں لیکن رکاوٹ ہر گز ثابت نہیں ہوں گے، انہوں نے کہا ان کی وزارت کا مقصد وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانا ہے اور وہ اپنی یہ ذمہ داری تمام ترسیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر سر انجام دیں گے، ملاقات میں گلگت بلتستان میں جاری مختلف ہایڈل پاور منصوبوں اور سکردو اہرپورٹ کو انٹرنیشنل بنانے کے حوالے سے معاملات بھی زیر غور آئے۔اس سے قبل کونسل ممبران نے قمر زمان کائرہ کو مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کا منصب سنبھالنے پر انھیں مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کرنے والے کونسل ممبران میں احمد علی، اقبال نصیر، حشمبت اللہ خان، سید شبی الحسن، عبد الرحمن اور محمد ایوب شاہ شامل تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.