ڈی جی ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس(نارتھ) بلوچستان کا ایکسائز آفس ضلع سبی کا دورہ

0 425

سبی 08جون ؛۔ڈی جی ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس(نارتھ) بلوچستان نے گزشتہ روز ایکسائز آفس ضلع سبی کا دورہ کیا۔ دفتر ہذا کے افسران نے انہیں کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر پراپرٹی ٹیکس کے اہداف کا جائزہ لیا گیااور پروفیشنل ٹیکس کے حالیہ تکمیل شدہ سروے اور منشیات کے روک تھام کو زیر بحث لایا گیا۔ ضلع میں موجود تمام غیر قانونی نشیلے مشروبات کے مراکز کے خاتمے کے لیئے ڈی جی نے ای ٹی او سبی کو ہدایات جاری کیں کہ مفصل پلان کو ترتیب دیا جائے جسکو دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے عملی بنایا جائے گا۔ محکمہ ایکسائز تدارک منشیات کی راہ میں حاہل ادارہ جاتی کمزوریوں کو رفع کرنے کے لیئے جامع منصوبہ جلد حکام بالا کو جمع کرے گا جبکہ کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ 1997 میں بھی سیر حاصل ترامیم کی جائیں گیں۔اس موقع پر کپیٹل گین ٹیکس، ٹریڈ ٹیکس اور دیگر ٹیکسیز کے انتظامی امور کو بھی چیک کیا گیا۔ڈی جی نے ای ٹی او سبی جہانزیب خان کی کارکردگی کو سہرایا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.