روس سے تیل آنے پر قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

1 1,601

روس سے تیل آنے پر قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصنوعات مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے 20 فیصد سستا تیل آنے پر قیمتیں کم کردیں گے، سستی چیز خرید کر مہنگی نہیں فروخت نہیں کریں گے،روس کے ساتھ تیل گیس اور توانائی کی ضروریات کے معاہدے بھی ہوں گے، جس سے عوام کو قیمتوں میں بھی سہولت ہوگی۔ ہماری جان ہمارے گھر محفوظ ہوں گے جب ہماری فوج محفوظ نہیں ہے، جب کورکمانڈر اپنے گھر نہیں بچا سکتا تو ہم کہاں جائیں گے؟ قانون سے ماورا کوئی چیز نہیں کی جائے گی، قانون میں واضح ہے کہ کون سے مقدمات کون سی عدالت میں چلنے ہیں۔

گورنر بلوچستان نے گوادر کے عوام کو خوشخبری دیدی

9مئی کے جرائم کو قانون کے مطابق ڈیل جائے گا۔ آئی ایم ایف پروگرام ہونا تھا تو وزرائے خزانہ کی فون کال ٹیپ ہوئیں کہ معاہدہ رکوانے کیلئے ایسے کردو۔بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا واویلا مچایا جارہا ہے، کون سا انسانی حقوق کا قانون کہتا کہ آپ لوگوں کے گھر جلا دو؟ ہر مہینے اڑھائی سے تین ارب ڈالر کی انرجی امپورٹ کرتے ہیں۔

daily sahafat quetta 8 6 2023

انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ ایک جامع معاہدہ کرنا چاہتے ہیں جس میں تیل گیس اور توانائی کی ضروریات بھی شامل ہوں گی، اس سے لوگوں کے کیلئے قیمتوں میں بھی سہولت ہوگی۔ پچھلے دنوں میں کچھ لوگوں نے کہا کہ وزیرپیٹرولیم کہہ رہے کہ تیل کی قیمت کم نہیں ہوگی، لیکن میں بتا دوں اگر روس سے 20 فیصد سستا تیل آرہا ہوگا تو کیوں قیمتیں کم نہیں ہوں گی؟

نئی موٹرسائیکل خریدنے والے افراد کیلئے اہم خبر

سستی چیز خرید کر مہنگی نہیں فروخت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج میں ترکمانستان کے وزیرکے ساتھ تھا،وہ کام جو 12سال سے نہیں ہوا وہ اب ہم ٹاپی گیس معاہدہ نئے سرے سے کررہے ہیں، پائپ لائن کے ذریعے 1.3بلین کیوبک فٹ گیس یومیہ آئے گی۔

بلوچستان حکومت اور وفاقی حکومت آمنے سامنے آگئے

 

You might also like
1 Comment
  1. […] روس سے تیل آنے پر قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.