وکی کوشل کا کترینہ کیف سے متعلق دلچسپ انکشاف

0 448

وکی کوشل کا کترینہ کیف سے متعلق دلچسپ انکشاف

بالی وڈ اداکار وکی کوشل نے اپنی اہلیہ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کترینہ ہر ہفتے ملازمین کے ساتھ بجٹ میٹنگ کرتی ہے اور میں اس دوران پاپ کارن لے کر ساتھ بیٹھ جاتا ہوں۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک نیوز چینل کو دیے گئے انٹر ویو میں وکی کوشل نے کترینہ کیف کے بارے میں بتایا کہ گھر کے اخراجات پر کترینہ کیف ہر ہفتے گھر کے سارے ملازمین کو جمع کر لیتی ہیں اور ملازمین کے ساتھ میٹنگ کرتی ہیں، پھر اس میٹنگ میں ملازمین کو سمجھایا جاتا ہے کہ پیسے کہاں اور کیسے خرچ کرنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کترینہ کا ایک اچھا عمل ہے لیکن جب میٹنگ ہورہی ہوتی ہے

نئی موٹرسائیکل خریدنے والے افراد کیلئے اہم خبر

تو میں اس سے محظوظ ہوتا ہوں اور ناظرین کی طرح پاپ کارن ساتھ لے کر بیٹھ جاتا ہوں۔اداکار وکی نے مزید بتایا کہ کترینہ کیف نے موٹا ہونے کے پیش نظر مجھے زیادہ پراٹھا کھانے سے بھی روک دیا ہے، مجھے پراٹھے اور اداکارہ کو پین کیک پسند یدہ ہے لیکن وہ میری والدہ کے ہاتھ کے پراٹھے کھاتی ہیں۔واضح رہے اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف کی شادی 2021 میں راجستھان میں ہوئی تھی ان دنوں اداکار وکی اپنی نئی فلم ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے کی پروموشن کیلئے اداکارہ سارا علی خان کے ساتھ مصروف ہیں۔

آئی ایم ایف اگلے مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9200 ارب روپے رکھنے پر راضی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.