پی ٹی آئی سربراہ اور قاسم کے ابا کو عدالت سے بڑی ریلیف مل گئی

1 566

پی ٹی آئی سربراہ اور قاسم کے ابا کو عدالت سے بڑی ریلیف مل گئی

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائیکورٹ اور انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش ہونے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔پی ٹی آئی سربراہ کی تمام مقدمات میں ضمانت منظورکرلی گئی۔تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجموعی طور پر عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی جن میں سے 6 مقدمات 9 مئی سے متعلقہ ، 1 توشہ خانہ جعلی سازی کیس ، 1 اداروں میں بغاوت پر اکسانے کا کیس ، 1 توشہ خانہ احتجاج پر اقدام قتل کا کیس ، 1 کوئٹہ قتل کا مقدمہ شامل ہے.اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی متعلقہ عدالت میں پیش ہو گئے,ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان سیکیورٹی کے باعث جوڈیشل کمپلکس میں سماعت کر رہے ہیں

انرجی ڈرنک پینے والوں کیلئے بڑی خبر قیمتیں ڈبل ہوگئیں

,چیئرمین پی ٹی آئی ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان کی عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ پولیس کی جانب سے تفتیش جوائن کرنے میں مشکلات پیدا کیں،پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ایک ہی دن میں 17 کیسز میں پیش ہوئے ہوں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شیر افضل مروت صاحب تو ایسے کیسز میں پیش ہوتے رہے ہیں۔ وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم آپ کی مسکراہٹ دیکھ رہے ہیں کہ کیا آپ نظام پر مسکرا رہے ہیں یا ایک ہی دن میں 17 کیسز میں پیش ہونے پر۔وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت میں 19 جون کی تاریخ ہے یہاں بھی وہی تاریخ دی جائے،تفتشی افسر کو ہدایت کریں کہ شامل تفتیش کرنے میں سہولت میسر کریں۔

وکی کوشل کا کترینہ کیف سے متعلق دلچسپ انکشاف

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگوں کی سیکیورٹی سہولیات دینے کیلئے ہی عدالت شفٹ کی گئی ہے۔
وکیل صفائی نے کہا کہ معاون کی دفعات کی تفتیش پہلی بار ایسی دیکھی،چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات درج کرتےرہیں، ہمارا اس میں بس نہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیسز بنانے والے موجود نہیں،تفتیشی افسران کا کام کہاں نظر آرہا ہے؟مدعی بھی یہی، تفتیش کرنے والےبھی یہی۔وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 4مقدمات میں دلائل دینا چاہتاہوں،چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات درج کرنے بےشک نہ روکیں۔چیئرمین پی ٹی آئی روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ وزیر داخلہ نے خود کہا میری جان کو خطرہ ہے،اتنا زیادہ باہر آنا میرے لیے آسان نہیں،میرے چیف سیکیورٹی افسر کو اٹھا کر لے گئے،ویڈیو لنک کے ذریعے تفتیش کرلی جائے،ابھی میں نے نئے دفتر بھی جانا ہے،کیسے ممکن ہے کہ اتنے کیسز میں ایک ساتھ شامل تفتیش ہو جاؤں،صبح لاہور میں ضمانتیں لینے کے بعد اب اسلام آباد میں موجود ہیں۔لاہور سے آنےجانے میں خرچہ بہت ہے،میں کیسے پولیس اسٹیشنز میں جا کر شاملِ تفتیش ہوں۔

آئی ایم ایف اگلے مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9200 ارب روپے رکھنے پر راضی

وکیل ملزم نے استدعا کی کہ عید کے بعد کی تاریخ دیدیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لاہور میں جے آئی ٹی شاملِ تفتیش کرلے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ کوئی ایک مقدمے میں بتا دیں کہ شامل تفتیش ہوئے ہوں،یہ بتا دیں ڈی آئی جی آفس میں کس دن آئیں گے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی تو لاہور کی ہے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ واقوعہ یہاں ہوا ہے اس لیے اسلام آباد ڈی آئی جی آفس میں پیش ہونا ہوں گا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر فائنل دلائل سنیں گے اور فیصلہ کریں گے۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ جون تک اےٹی سی نے عبوری ضمانت منظور کی ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ عید کے بعد کی تاریخ دے دیں۔بعد ازاں عدالت نے عمران خان کے 8 مقدمات میں 19 جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔چیئرمین تحریک انصاف ضمانت منظور ہونے کے بعد نیب میں پیش ہوگئے۔190 ملین پاؤنڈز تحقیقات کےمعاملے میں نیب کی کمبائن انویسٹیگیشن ٹیم نے مرکزی ملزم سے تحقیقات شروع کردی۔مرکزی ملزم اس وقت نیب کے 3رکنی ٹیم کے سامنے موجود ہے۔مرکزی ملزم کو تحریری سوال نامہ دے دیا گیا۔

مسجد میں دھماکہ، بڑی تعداد میں اموات

 

واضح رہے کہ نیب نے بھی 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں دونوں کو طلب کر رکھا ہے۔نیب راولپنڈی برانچ نے چئیرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ سے جُڑے بحریہ ٹاؤن کے برطانیہ سے 190 ملین پاونڈ کی واپسی کے مقدمے کی تحقیقات کے سلسلے میں بدھ کے روز طلب کر رکھا تھا۔لیکن دونوں ہی پیش نہیں ہوئے، ان کی جگہ دونوں کے وکیل نیب میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرایا۔چئیرمین پی ٹی آئی نے اس کے بجائے جمعرات کو پیشی کی درخواست کی جب کہ بشریٰ بی بی نے بھی نیب کو ایک خط بھجوایا۔خط میں کہا گیا کہ وہ پردہ دار خاتون ہیں اور شوہر کے بغیر نہیں آسکتیں، لہٰذا ان کی پیشی بھی جمعرات کے دن تک مؤخر کر دی جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.