وفاق اور صوبائی حکومتیںبجٹ میں عوام کیلئے خصوصی ریلیف دیں ،جمال شاہ کاکڑ
وفاق اور صوبائی حکومتیںبجٹ میں عوام کیلئے خصوصی ریلیف دیں ،جمال شاہ کاکڑ
)سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی وپاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ بجٹ میں عوام کیلئے خصوصی ریلیف دیں تاکہ لوگ سکھ کاسانس لے سکیں ،گزشتہ حکومت سے لیکر اس کے بعد مشکل حالات میں عوام نے مہنگائی ،بے روزگاری سمیت سخت حالات کاسامنا کیاہے بجٹ میں عوام کیلئے بڑا ریلیف ہی ان کے دکھوں کا مداوا کرسکتاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ
(ن) کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے آج بروز جمعہ جبکہ آئندہ دو ہفتوں میں حکومت بلوچستان کی جانب سے بجٹ پیش کی جارہی ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ جس طرح عمران خان کی حکومت کے بعد اور موجودہ حکومت کودرپیش مشکلات کے پیش نظر مشکل فیصلے کئے گئے اور عوام نے جواں مردی کے ساتھ حکومتی فیصلوں کاساتھ دیا اب وقت آگیاہے کہ آئندہ سال کے بجٹ میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کی مشکلات اور بے روزگاری ومہنگائی کومدنظررکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر ریلیف دیں ،پیٹرولیم مصنوعات سے ملنے والے ریلیف سے اب تک عوام محروم ہیں لیکن بجٹ میں عوامی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے بجٹ بنایاجائے ۔