اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ آفیسر ایسوسی ایشن بلوچستان کے ملازمین کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے،عبداللہ درانی

0 153

کوئٹہ۔ اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر عبداللہ درانی نے کہا ہے کہ اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ کا پلیٹ فارم ایک عالئ ظرف و” براڈ وژن” کا حامل پلیٹ فارم ہے۔ اور ہمارے پیش نظر مقاصد میں افسران کے عزت نفس کی بحالی ان کے جائز مقام کا تعین اور غصب شدہ حقوق کا حصول شامل ہے۔ ہمیں “بدو بدی” کا بے سرا راگ الاپنے والوں کی چھوٹی باتوں کو خاطر میں نہیں لانا چاہئے۔ ان کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ ان کے قدم ابھی سے ڈگمگا گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ آفیسر ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ آفیسر ایسوسی ایشن کے کابینہ ممبران اور مختلف محکموں کے نمائندوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی -اجلاس کا ایجنڈا حسب معمول جنرل سیکرٹری ناصر خان نے پیش کیا اور ایجنڈے پر اپنے اظہار رائے سے اجلاس کی کاروائی کا آغاز کیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ آفیسر ایسوسی ایشن بلوچستان کے ملازمین کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے اور ہمیں منظم ، شائستہ اور پر امن انداز میں اپنی منزل کی جانب بڑھنا ہے۔ اجلاس میں ہر محکمہ کی ایسوسی ایشن پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے وسائل اور ہیومن ریسورس کو غیر قانونی طور پر استعمال نہ ہونے دیں اور ہر قسم کے استیصال کے خلاف منظم آواز اٹھائے اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس آفیسر ایسوسی ایشن آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ مزید کہا گیا کہ اجلاس میں جو امور طے کیے گئے ہیں ہر محکمہ اس پر سنجیدگی سے عملدرآمد کر کے ہفتہ وار اجلاس میں رپورٹ پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.