ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر میں کھولنے کا اعلان

0 100

اسلام آباد: (صحافت نیوز) بین الصوبائی تعلیمی کانفرنس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم نے ستمبر کے پہلے ہفتے سخت ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

کانفرنس میں وزرائے تعلیم نے اتفاق کیا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل کوویڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، حتمی منظوری کل این سی او سی سے لی جائے گی۔ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات لینے کی بھی اجازت ہو گی۔ تعلیمی کانفرنس میں ستمبر سے قبل دو مزید اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس ہوئی جس میں چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم شریک ہوئے، اس دوران ملک میں سکول ایجوکیشن سمیت تعلیم سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔

یاد رہے اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے تعلیمی ادارے اگست میں کھولنے سے متعلق بیان دیا تھا تاہم بین الصوبائی تعلیمی کانفرنس میں مزید ایک ماہ آگے بڑھاتے ہوئے تعلیمی ادارے ستمبر میں کھولنے کا موقف سامنے آیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.