حکومت نے شاہ زین بگٹی کو ناراض بلوچوں سے بات چیت کرنے کی زمہ داری سونپ دی

0 351

وزیراعظم عمران خان نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی مقرر کر دیا۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے شاہ زین بگٹی کو بلوچستان میں مفاہمت اور ہم آہنگی سے متعلق معاون خصوصی مقررکیا ہے۔رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کا عہدہ اور مراعات وفاقی وزیر کے برابر ہوں گی۔ذرائع کے مطابق شاہ زین بگٹی حکومت کی جانب سے ناراض بلوچ رہنماوَں سے بات چیت کریں گے، وزیر اعظم عمران خان نے شاہ زین بگٹی کو تمام معاملات سے متعلق بات چیت کا اختیار دیدیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.