لاپتہ افراد کے مسئلے پر بہت سے لوگ سیاست کرنے کی کوشش کررہے ہیں،وزیراعلیٰ
کوئٹہ (ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ بہت بڑا اور ایک عرصے سے ہیں ریاست مخالف تحریکوں ،پاکستان اور بلوچستان کو ڈی سٹیبلائز کرنے والوں نے بلوچستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے ،لاپتہ افراد کے مسئلے پر بہت سے
لوگ سیاست کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،لاپتہ افراد کی اعداد وشمار مختلف کوئی 5ہزار تو کوئی 40ہزار اور کوئی 10ہزار بتا رہاہے ،حالیہ بہت سے لاپتہ افراد بازیاب ہوئے ہیں ،بلوچستان میں انسانی زندگی میں بہتری نہ ہونے کی وجہ سے دیگر مسائل نے جنم لیاہے ،جب بھی بلوچستان کے مسائل کی بہتری کیلئے کوششیں کی جاتی ہیں تو نان ایکٹرزتمام تر مثبت اقدامات کوسبوتاژ کرنے کیلئے فعال ومتحرک ہوجاتے ہیں ،سیاسی جگہ اور نمبرز میں کمی کی وجہ سے ہر وزیراعلیٰ سوچتاہے کہ ان کی حکومت کل ،پرسوں یا ترسوں چلی جائے گی ،سعودی عرب کا پورا
بجٹ بلوچستان پر لگایاجائے اگر وہ پیسے کرپشن کی نظر یا انفرادی طورپرخرچ ہورہاہوں تو زندگی بھر پیسے ضائع ہوتے رہیںگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی 92نیوز کودئےے گئے انٹرویو میں کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ بلوچستان میں ہمیشہ صوبائی سطح پر صوبے کے اپنے لوگوں کی حکومتیں رہی ہیں وفاق کے ساتھ تعلقات مختلف رہے جن میں بہت سے ایسے حکومتیں جوپرو وفاق رہی ہیں اور ان میں کوئی ایسی اختلافات نہیں تھا اگر 2013تا2018دیکھاجائے توپروگورنمنٹ جس کے وفاق کے ساتھ اچھے مراسم تھے اس سے قبل نواب محمد اسلم رئیسانی کے آصف علی زرداری کے اچھے تعلقات تھے 8سے10سال پہلے دیکھاجائے تو میرے والد صاحب کے پرویزمشرف کے ساتھ اچھے تعلقات تھے ماضی میں اور بھی حکومتیں تھی ،بلوچستان کے مسائل دیکھے جائیں تو مختلف ڈائمنشنز ہیں کوئی ایک چیز بلوچستان کامسئلہ نہیں صوبے