روحانہ گل کاکڑ کی نگرانی میں لیویز ڈولفن فورس، لیویز اور ایف سی موقع پر پہنچ کر مندوخیل اور سلیمان خیل قوم کے درمیان 12 گھنٹے جاری جنگ کو بند کردیا

0 162

ژوب۔۔۔اسسٹنٹ کمشنر ژوب روحانہ گل کاکڑ کی نگرانی میں لیویز ڈولفن فورس، لیویز اور ایف سی موقع پر پہنچ کر مندوخیل اور سلیمان خیل قوم کے درمیان 12 گھنٹے جاری جنگ کو بند کردیا دونوں فرقین کو مورچوں سے اتاردیاگیا مندوخیل قوم کے مورچے نائب رسالدارفاضل شاہ اور لیویز ڈولفن فورس نے سنبھال دیا اور سلیمان خیل قوم کے مورچے ایف سی کے

جوانوں نے سنبھال دیا اسسٹنٹ کمشنر روحانہ گل کاکڑ جنگ اور بھاری اسلحہ استعمال کرنے کے دوران خود پہاڑوں پر موجود تھی اخر کار ان کو کوششوں سے دونوں اقوام کو پہاڑوں سے نیچے اتاردیا ژوب کے دیگر قبائل نے اسسٹنٹ کمشنر روحانہ گل کاکڑ کی جراءت مندانہ اقدام پر خراج تحسین پیش کیا کہ انہونے ایک نوجوان کے شہادت کے علاوہ دیگر قبائل کو خون خرابے سے بچالیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.