کانگو وائرس، عوام مویشی منڈیوں میں جانے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کریں،فرح عظیم شاہ
کوئٹہ(آن لائن)ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ کانگو وائرس اور لمپی سکن ڈیزیز کے پیش نظر عوام مویشی منڈیوں جانے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کریں اس کے علاوہ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں امور حیوانات کا عملہ عوام اور مال مویشیوں کو کانگو وائرس اور لمپی سکن ڈیزیز کے بچا¶ کی ویکسین اور اسپرے کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں صوبے کے تمام مویشی منڈیوں میں لائیو اسٹاک کا عملہ موجود ہے جوکہ کانگو وائرس کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھارہا ہے۔لہذا عوام الناس سے بھی اپیل ہے کہ وہ تمام حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خریداری کریں کیونکہ کانگو وائرس ایک جان لیوا مرض ہے جس سے بچا¶
انتہائی آسان ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے عوام کو مہنگائی کے اس دور میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے عید الضحیٰ کی مناسبت سے کوئٹہ شہر میں بروری روڈ سرکاری منڈی لگایا ہے جس میں تمام سرکاری فارموں سے بھیڑ اور بکری لاکر 770روپے فی کلو قیمت میں فروخت کی جارہی ہے یہ سرکاری منڈی گورنمنٹ پولٹری فارم بروری روڈ پر لگائی گی ہے اس مویشی منڈی میں پرائیویٹ مالدار اور بیوپاری کے صحت مند اور ویکسن شدہ جانوروں کو بھی سرکاری ریٹ پر فروخت کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ مامور حیوانات کی جانب سے بلوچستان کے تمام مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس اور لمپی سکن ڈیزیز کے خلاف اسپرے اور ویکسینیشن کا عمل بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام میں کانگو وائرس اور لمپی سکن ڈیزیز کے حوالے سے شعور و آگاہی مہم فراہم کررہی ہے۔