تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی چاہتے ہیں، رضوان

0 176

تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی چاہتے ہیں، رضوان

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ قرآن پاک اللہ سبحان تعالیٰ کی طرف سے پوری انسانیت کے لیے رہنمائی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں محمد رضوان نے لکھا کہ ہر مسلمان نے قرآن پاک کی آیات کو اپنے دل میں محفوظ کر رکھا ہے اور اس قدر محفوظ چیز کو نقصان پہنچانا صرف اس وقت ہی ممکن ہو سکتا ہے جب اس کا محافظ اسے دل سے نکال دے۔

وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں جو اس دنیا میں لوگوں کی رہنمائی کے لیے آئے، ان مذاہب کے ماننے والوں کے جذبات اپنے مذہب سے جڑے ہوتے ہیں اور ہم بھی دوسروں سے اسی کی درخواست کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ عید الاضحیٰ کے روز سویڈن میں ایک ملعون شخص نے مسجد کے سامنے پولیس کی نگرانی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی جس کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں نے آواز اٹھائی تھی اور اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملعون شخص کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر ملک بھر میں 7 جولائی کو یوم تقدیس منایا گیا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.