پاکستان میں الیکشن وقت پر ہوں گے، آئی ایم ایف وفد کی چیئرمین پی ٹی آئی سے گفتگو

1 146

پاکستان میں الیکشن وقت پر ہوں گے، آئی ایم ایف وفد کی چیئرمین پی ٹی آئی سے گفتگو

چیئرمین پی ٹی آئی سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی، پی ٹی آئی چیئرمین نے سوال کیا کہ آپ اس بات کی کیا ضمانت دیتے ہیں کہ ملک میں انتخابات وقت پرہوں گے؟۔

جس پر آئی ایم ایف وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کا قرض معاہدہ اس حساب سے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کے تحت ملک میں الیکشن آئین کے مطابق وقت پر ہوں گے، آئی ایم ایف ملک میں ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھتا ہے۔
آئی ایم ایف وفد کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو بورڈ کا پاکستان کے سیاسی معاملات سے متعلق مؤقف کیا ہوگا اس کی پیشگوئی نہیں کرسکتے تاہم ایگزیکٹو بورڈ کے ڈائریکٹرز اپنی میٹنگ میں اپنا نقطہ نظر رکھیں گے۔

پاکستان میں الیکشن وقت پر ہوں گے، آئی ایم ایف وفد کی چیئرمین پی ٹی آئی سے گفتگو
وفد نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام اس طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جس میں توقع ہے کہ اقتدار کی منتقلی وقت پر ہوگی، امید ہے کہ اس ڈیزائن کے تحت نگران سیٹ اپ آئین کے مطابق اپنی مدت کے دوران وقت پر انتخابات کرا دے گا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] چیئرمین پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط، بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.