کوئٹہ  صوبائی مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ

1 341

کوئٹہ  صوبائی مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ عوام کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتے ہیں چالیس سالوں سے کامیاب ہونے والوں نے کبھی عوام سے رابطے اور گلیوں میں قدم نہیں رکھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی اسٹیشن کچلاک میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل عوام سے کہا تھا کہ ان کا خادم ہوں عوام کے مسائل ان کی دہلیزپر حل کروں گا بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایمانداری سے کوشاں ہوں انہوں نے کہا کہ ماضی میں مذہب اور قوم کے نام پر عوام سے ووٹ لینے والوں نے کبھی دوبارہ عوام سے ا ن کے مسائل مشکلات پر بات کرنا گوارہ نہیں کیا عوام کا مسئلہ پانی بجلی صحت تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی ہے آج بھی عوام کو پینے کا پانی تک میسر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ باچا خان کے قافلے کا سپاہی ہوں عوام کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتے ہیں اب عوام باشعور ہوچکے ہیں چالیس سالوں سے کامیاب ہونے والے نمائندوں نے کبھی ان گلیوں میں آکرعوام سے رابطہ کرکے ان کے مسائل پوچھنا گوارہ نہیں کیا جبکہ دعوے بڑے بڑے کیئے جاتے تھے تقریب سے حاجی آصف کاکڑ حاجی مصدق خان ، باچا ولی و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پہلی مرتبہ کسی وزیر نے اس علاقے کا دورہ کیا ہے جبکہ سابقہ نمائندوں نے عوام سے کبھی تعلق نہیں رکھا 18 سال سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا جبکہ ملک نعیم خان بازئی کے گھر کے در وازے چوبیس گھنٹے عوام کیلئے کھلے ہوئے ہیں اور ایمانداری سے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں قبل ازیں جلسہ گاہ پہنچنے پرملک نعیم خان بازئی پر گل پاش کی گئی اور شاندار استقبال کیاگیا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ڈیسک )صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے ہماری سیاست کا محور عوام […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.