پاکستانیوں اپنے وجود کا احساس نہ دلایا تو ویسے ہی مٹ جا ئوگے، مسئلہ کشمیر کا نہیں مملکت پاکستان کے وجود کا ہے
اسلام آباد و فا قی وزیر برا ئے سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ پاکستانیوں اپنے وجود کا احساس نہ دلایا تو ویسے ہی مٹ جا ئوگے، مسئلہ کشمیر کا نہیں مملکت پاکستان کے وجود کا ہے، آج کشمیر جل رہا ہے امریکہ کیا کہتا ہے، عرب کیا کرتے ہیں یہ چھوڑو تم کیا کرتے ہو اہم ہے ،مٹ جائیگی مخلوق تو انصاف کرو گے۔ منصف ہو تو حشر اٹھا کیوں نہیں دیتے، انہوں نے جمعرات کے روز اپنے ٹو ئٹر پیغام میں مز ید کہا کہ ظلم رہے اور امن بھی ہو ۔کیا ممکن ہے تم ہی کہو ، مقبوضہ کشمیر میں بدترین مارشل لا مسلط ہے ،ہر آٹھ کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے، تحریر کی آزادی ہے نہ تقریر کی، انٹرنیٹ معطل ہے تمام کشمیری لیڈر شپ قید و بند میں ہے، ان حالات میں کیا بات چیت ہونی ہے۔