بھارت بے بنیاد الزامات لگاکر جنگ بندی معاہدے سے فرار کے بہانے نہ ڈھونڈے، پاکستان
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کچھ وقت کے بعد ہمیشہ ایسے الزامات دہراتا رہتا ہے، دنیا جانتی ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف کینہ و بغض پر مبنی کردار کشی کی مہم چلاتا رہتا ہے، بھارتی مکروہ چہرہ اور عزائم ’یورپی ڈس انفو لیب‘کے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے سے پوری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں، بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر اور پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، فروری2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس سانحے اور جون 2021 میں
لاہور میں دہشت گرد دھماکے میں بھارت کا ہاتھ تھا، 2020 میں ریاستی دہشت گردی، سرپرستی اور مالی وسائل کی فراہمی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کو دے چکے ہیں۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ رواں سال فروری میں پاکستان نے 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے لئے بھارت پر زور دیا تھا، جنگ بندی معاہدے کے لئے بھارت پر زور دینے کا مقصد علاقائی مفاد میں امن وسلامتی اور کشمیریوں کی جانیں بچانا تھا، بھارت نام نہاد ”دراندازی“ کے گمراہ کن جھوٹ اور بے بنیاد الزامات سے باز آئے اور جنگ بندی معاہدے سے فرار کے بہانے نہ ڈھونڈے۔’فالس فلیگ‘ آپریشن کی نیت سے بھارت خودساختہ جھوٹ گھڑنے اور حیلے بہانے تراشنے سے باز رہے، بھارتی غیرذمہ دارانہ رویے کے نتائج خطے کے امن وسلامتی کے لئے اچھے نہیں ہوں گے۔
[…] آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے […]