کوئٹہ سرینا چوک پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، فداحکیم رند

0 265

نصیر آباد (رپورٹ محمد سلیم رند)
مند مکران کے سیاسی و سماجی شخصیت میر فداحکیم رند نے کوئٹہ سرینا چوک پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عناصر ملک و صوبے کی پرامن صورتحال کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جو اپنے مذموم مقاصد میں ہر وقت ناکام رہے جاتے ہیں. انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد واتفاق سے دہشتگردوں اور تخریب کاروں کے ناپاک عزائم کو آئندہ بھی ناکام بنائیں گے. انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپیل کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے وہ ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں. میر فداحکیم رند نے دھماکے میں شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.